وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو وائرل

 حکومتی قانون سازی اور پابندی کے باوجود وزرا کے عزیز و اقارب کی قانون کی خلاف ورزی جاری ہے۔


ویب ڈیسک March 29, 2025

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں شیر کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی کے باوجود وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق  حکومتی قانون سازی اور پابندی کے باوجود وزرا کے عزیز و اقارب کی قانون کی خلاف ورزی جاری ہے۔

وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں میاں علی عباس پیرزادہ کو شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں