کراچی میں30 سالہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل

پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دے دیا، مقتول کی گاڑی میں پستول جبکہ موبائل اور پیسے موجود تھے، ایس ایس پی ساؤتھ


شاہ میر خان March 29, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 2 بلاول چورنگی کے قریب آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن میں واقع بلاول چورنگی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق جس کی شناخت 30 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا،  مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کے گاڑی میں پستول بھی موجود ہے جبکہ موبائل فون اور پیسے بھی بھی گاڑی میں موجود ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا تو مسلح افراد نے فائر کیا، گولی سینے میں پیوست ہوئی جس کی وجہ سے وہ انتقال کرگیا جبکہ گاڑی کے پچھلے شیشے پر بھی خون کے نشانات موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کیماڑی کا رہائشی تھا جس کی شناخت 30 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں