کن ممالک میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اعلان ہوگیا

مذکورہ ممالک میں کل تیسواں روزہ اور پیر کو عید الفطر منائی جائے گی

فوٹو: فائل

آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں کل 30واں روزہ اور عید پیر کو ہوگی۔

خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں پر عید الفطر پیر کے روز ہوگی۔

اسی طرح ملایشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں عید سوموارکو ہوگی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات، سعودی عرب میں چاند کی تلاش جاری ہے تاہم ماہرین نے آج رویت نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story