قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں کارروائی کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 29, 2025
فوٹو: فائل

KALAT:

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 مارچ 2025 کو بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردی کی موجودگی کے امکانات ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں