چاند پر موجود پانی کو صاف کرنے کیلیے ڈیوائس تیار

سائنس دانوں نے یہ سسٹم کچن کے مائیکرو ویو کی ٹیکنالوجی سے متاثر ہوکر بنایا ہے


ویب ڈیسک March 30, 2025

برطانیہ کے سائنس دانوں نے مائیکرو ویو سے متاثر ہو کر ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جو چاند پر پینے کا پانی بنا سکتی ہے۔ یہ ڈیوائس بنا کر سائنس دانوں نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔

گولسٹرشائر کے مقامی ادارے نائیکر سائنٹیفک نے ایک جدید سسٹم بنایا ہے جو چاند کی سرزمین کے نیچے موجود پانی کو صاف کر سکتا ہے۔

کچن کے مائیکرو ویو کی ٹیکنالوجی سے متاثر ہوکر بنایا گیا یہ سونو کیم سسٹم چاند کی منجمد مٹی سے کشید کیے گئے پانی میں موجود آلودہ مرکبات کو ڈیفراسٹ اور تحلیل کرنے کے لیے مائیکرو ویو اور الٹرا ساؤنڈ کا استعمال کرتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی خلاء نووردوں کے لیے پینے کا صاف پانی بنا سکتا ہے جو کہ طویل مدتی قمری مشنز کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

ادارے کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر لولان کا کہنا تھا کہ انہوں نے منفی 200 سیلسیئس درجہ حرارت میں جہاں مکمل طور پر ویکیوم ہے، انتہائی کم کشش ثقل ہے اور بہت قلیل برقی توانائی ہے، میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں