امریکی ایوان نمائندگان میں صدر اوباما پراختیارات سے تجاوز کرنے پر مقدمہ چلانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
امریکی صدر اوباما شکنجے میں پھنس گئےایوان نمائندگان میں صدر اوباما پر اختیارات سے تجاوز کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد 201 کے مقابلے میں 225 ووٹوں سے منظور کی گئی، قرارداد کی منظوری سے کانگریس کو اوباما کے خلاف مقدمہ چلانے کا اختیار مل گیا ہے۔ صدر اوباما نے حال ہی میں 2 ایگزیٹو آرڈز جاری کئے تھے جن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اوباما نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ہے جسے جواز بنا کر ایوان نمائندگان نے اپنے ہی صدر کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دیدی ہے۔