کراچی: گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، دو سالہ بچی زخمی

پولیس کے مطابق شناخت کا عمل جاری ہے


اسٹاف رپورٹر March 30, 2025
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ڈاکس میں مائی کلاچی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور دو سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار نامعلوم کار کی ٹکر سے 40 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ دو سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق شناخت کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں