مہوش حیات نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کی مقدس راتوں میں عمرہ ادا کرکے اپنے مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی ہے۔
اداکارہ نے اپنی بہن افشاں حیات کے ہمراہ کیے گئے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
یہ ممکنہ طور پر مہوش حیات کا اس سال کا دوسرا عمرہ ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی ان کی مکہ مکرمہ میں عبادت کرتی ہوئی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ وائرل ہونے والی تازہ ویڈیو میں دونوں بہنوں کو عمرے کے آخری لمحات میں برکتیں سمیٹتے اور خوشیوں سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے۔