اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے براہ راست رابطے کا اعلان

ملک محمد احمد خان سوشل میڈیا پر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے


ویب ڈیسک March 30, 2025

لاہور:

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

انہوں نے عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر "اسپیکر اور عوام" پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔  

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے سوالات براہِ راست اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کر سکیں۔  

پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے باضابطہ پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔ عوام اپنے سوالات اسکرین پر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں