امریکا میں 50 سال بعد نیا پھول دریافت

آخری نیا پھول 1976 میں دریافت ہوا تھا  


ویب ڈیسک April 01, 2025

ٹیکساس کے صحرائی نیشنل پارک میں رضاکار نے حادثاتی طور پر ایک نیا دریافت پھول دریافت کیا ہے جو 50 سالوں میں امریکی نیشنل پارک میں دریافت ہونے والا پہلا نیا پھول ہے۔

یہ ایک چھوٹا روئیں دار پھول ہے جو اپنی محدود رینج کے ساتھ پتھروں کے درمیان اگتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق، اس نوع کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ٹیکساس کے ڈیزرٹ نیشنل پارک میں چہل قدمی کے دوران، پارک کے ایک رضاکار کو یہ پھول نظر آیا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

پھول جسے محققین نے "اونی شیطان" کا نام دیا ہے، دراصل سورج مکھی کے خاندان سے ہے اور ایک نئی نسل کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔

تقریباً 50 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی نیشنل پارک میں پودے کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے۔

کیلیفورنیا اکیڈمی آف سائنسز کے ایک بیان کے مطابق، آخری نیا پھول جو دریافت ہوا تھا وہ 1976 میں ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں ’جولائی گولڈ‘ نامی پودا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے