
گلوکارہ میگھا کا گانا عیداں آئیاں کی مقبولیت کے بعد نیا گانا جند ماہی عید پر ریلیز ہوگا۔
گلوکار شاہد علی خان کے گانے جند ماہی میں میگھا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔گانے کی ویڈیو میں ماڈل آغا فہد علی بھی نظر آئیں گے۔گلوکارہ میگھا نے کہا کہ شاہد علی خان فرام کینیڈا کے گانے کی شوٹنگ کینیڈا اور پاکستان میں کی گئی ہے۔ شاہد علی خان نصرت فتح علی خان کے باقاعدہ شاگرد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس گانے میں، میں نے کافی عرصہ بعد اداکاری کی ہے۔عید سے پہلے عیداں آئیاں کی مقبولیت پر اللہ تعالیٰ کے بعد فینز کی شکر گزار ہوں۔ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، میرا مقابلہ خود میگھا سے ہے۔کوشش ہوتی ہے کہ کچھ نیا کروں۔ مزید کچھ نئے ویڈیو سونگز بھی پائپ لائن میں ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔