
پنجاب پولیس نے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور دیگر علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ روجھان پولیس کی جانب سے راجن پور کچہ کے علاقے روجھان میں عمرانی گینگ اور لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چک عمرانی میں کارروائی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن چک عمرانی میں لنڈ اور عمرانی گینگ ان کے سہولت کاروں کی کمین گاہوں پر کیا گیا، پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوئے تاہم پولیس نے تعاقب جاری رکھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہان تھا کہ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او راجن پور نے کہا کہ کچے میں قیام امن تک راجن پور پولیس کا ہر کریمینل کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔