بڑھاپے میں دائمی امراض سے بچنا چاہتے ہیں؟ بس یہ آسان عادت اپنائیں!

یہ تحقیق جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے


ویب ڈیسک March 31, 2025

واشنگٹن: ایک طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ درمیانی عمر میں صحت بخش غذائی عادات اپنانے سے بڑھاپے میں مختلف دائمی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی اس تحقیق میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی غذائی عادات اور صحت کا 30 سال تک جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیوں، پھلوں، مچھلی اور دودھ سے بنی اشیاء کے معتدل استعمال اور الٹرا پراسیسڈ فوڈز سے پرہیز کرنے والے افراد 70 سال کی عمر تک کسی بڑے دائمی مرض سے محفوظ رہنے کے زیادہ امکانات رکھتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اچھی خوراک لینے والے افراد میں امراض قلب، بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر، اور فالج جیسے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کے برعکس زیادہ چکنائی والا گوشت، میٹھے مشروبات اور فروٹ جوسز پینے والے افراد میں بڑھاپے میں بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پھل، سبزیاں، سالم اناج، گری دار میوے، اور دالوں پر مشتمل غذائیں جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ اچھی غذائی عادات اپنانے سے نہ صرف لمبی زندگی ممکن ہے بلکہ بڑھاپے میں بھی صحت مند رہنا آسان ہو جاتا ہے۔

یہ تحقیق جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کیا بچپن یا نوجوانی میں ناقص خوراک کے اثرات کو درمیانی عمر میں صحت بخش خوراک سے ریورس کیا جا سکتا ہے؟

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

چانس

Apr 03, 2025 02:24 AM |

اچھی صحت

Apr 03, 2025 02:17 AM |