بارڈر مینجمنٹ، امیگریشن مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ

طلال چوہدری آج برطانیہ میں ہوم منسٹر سمیت دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود سے اہم ملاقاتیں کریں گے


ویب ڈیسک March 31, 2025

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ان دنوں دورہ برطانیہ  میں موجود ہیں جہاں انہوں نے برطانوی وزیر داخلہ یویٹ کوپر کی جانب سے وزراء کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔

اس دوران طلال چوہدری اور برطانوی وزیر داخلہ یویٹ کوپر کے درمیان دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، 

آج طلال چوہدری کی برطانوی ہوم منسٹر یویٹ کوپر سمیت دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
 
مؤثر بارڈر منیجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بارڈر سیکیورٹی اور امیگریشن کنٹرول کیلئے سخت اقدامات پر زور دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں