
ایک مصری غوطہ خور نے سانس روک کر زیر سمندر سب سے زیادہ پل اپس کرنے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
36 سالہ رامی عبدالحمید 29 فٹ 6 انچ نیچے تیر کر زیر سمندر پہنچے جہاں ان کا پل اپس کا سسٹم نتظار کر رہا تھا۔
انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ بہت سے لوگ سوچیں گے کہ یہ آسان ہے کیونکہ آپ کو پانی میں زیادہ زور نہیں لگانا پڑتا اور جوش آپ کی مدد کرتا ہے جو کہ سچ بھی ہے لیکن چیلنج درحقیقت خود کو نیچے کی طرف دھکیلنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعی ایک چیلنج تھا کیونکہ میں پانی کے خلاف مزاحمت کر رہا تھا اور میں یہ 9 میٹر کی گہرائی میں ایک ہی سانس میں کر رہا تھا۔
عبدالحمید33 پل اپس کے ساتھ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جس کے بعد وہ سانس لینے کیلئے سمندری سطح کے اوپر آئے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ایک خوبصورت ناقابل بیان احساس ہے۔ میں ان لوگوں میں سے ہوں جو اب تاریخ کا حصہ ہیں، یہ میرے یادداشت کے لیے ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔