لاہور: وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد ، نواز شریف سے ملاقات

شہباز شریف نے نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وقت گزارا


ویب ڈیسک March 31, 2025

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کی۔ 

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے جاتی امراء میں آبائی قبرستان میں اپنے والدین، بھائی اور بھابھی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وقت گزارا، شہباز شریف نے دوپہر کا کھانا شریف فیملی کے ہمراہ کھایا۔

نواز شریف نے جاتی امراء میں آج وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام شریف خاندان کو کھانے پر مدعو کر رکھا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

چانس

Apr 03, 2025 02:24 AM |

اچھی صحت

Apr 03, 2025 02:17 AM |