کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑیوں میں خوفناک تصادم

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس


شاہ میر خان March 31, 2025

کراچی میں عید الفطر کے روز کارساز روڈ پر دو تیز گاڑیوں میں تصادم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارساز  کے قریب ہونے والے حادثے میں دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک گاڑی کا اگلا جبکہ دوسری کا پچھلا حصہ بری طرح سے متاثر ہوا۔

پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعہ تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا تھا ،دونوں گاڑیوں کو شدید  نقصان پہنچا۔

حادثے کے بعد ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز نے سڑک کو کلئیر کرایا۔

حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

چانس

Apr 03, 2025 02:24 AM |

اچھی صحت

Apr 03, 2025 02:17 AM |