"کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں"

ویڈیو و تصاویر نے مداحوں کو چونکا دیا


ویب ڈیسک April 01, 2025

راجستھان رائلز کے میچ میں کمار سنگاکارا اور بالی ووڈ اداکارہ مائیکہ اروڑا کے ایک ساتھ میچ دیکھنے کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں۔


گزشتہ روز گوہاٹی میں کھیلے جارہے میچ میں راجستھان رائلز کی ٹیم نے پانچ بار کی چیمپئین ٹیم چنئی سپر کنگز کو اپنے دوسرے ہوم گراؤنڈ پر 6 رنز سے شکست دی، اس میچ میں کمار سنگاکارا اور مائیکہ اروڑا کو ساتھ دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجستھان رائلز کے ڈائٹریکٹر کرکٹ کمار سنگاکارا اور بالی ووڈ اداکارہ مائیکہ اروڑا نے ڈگ آؤٹ میں ساتھ میچ دیکھ رہے تھے جس پر مداح حیران رہ گئے۔

مزید پڑھیں: "اگر آپکا نام روہت شرما نہ ہوتا تو ٹیم میں جگہ نہیں تھی"

فرنچائز ٹیم کی جیت کے بعد ملائکہ اروڑا نے کہا کہ 'میں راجستھان رائلز کی بہت بڑی مداح ہوں، خاص طور پر سنجو سیمسن راجستھان ٹیم میں میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ میں 2008 سے فرنچائز کی بڑی سپورٹر رہی ہوں۔

مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی

دوسری جانب کمار سنگاکارا کیساتھ میچ کی ویڈیوز وائرل ہونے پر مداح اداکارہ اور کرکٹر کے درمیان تعلقات کی خبریں پھیلارہے ہیں، یہ پہلا موقع ہے جب دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو۔

May be an image of ‎5 people and ‎text that says "‎സലா माন 京 ROVA र ن PP P 京 ROYALS LUMINOUS lecBul IN‎"‎‎

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں