
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم اور صدر آزاد کشمیر سمیت صوبائی گورنرز کو فون کرکے انہیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
اس دوران، وزیراعظم نے کہا کہ صوبہء سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھی ٹیلی فون کرکے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے گورنر کو اپنی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے گورنر کے پی اور صوبے کے عوام کے لیے عیدالفطر کے پرمسرت تہوار پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اور خیبر پختونخوا کے عوام کی جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔ فیصل کریم کنڈٰی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ ککرکے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے ان رہنماؤں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، گورنر پنجاب اور گورنر گلگت بلتستان نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعاء کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے رابطہ اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔