پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکا

اہم بیٹر انجری کا شکار ہوکر دوسرے میچ سے باہر


ویب ڈیسک April 01, 2025

پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میں سینچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر انجری کا شکار ہوکر دوسرے میچ سے باہر ہوگئے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق کیویز کو پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ سے بڑا دھچکا لگا ہے، مڈل آرڈر بیٹر مارک چیپمین انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے باعث انہیں دوسرے میچ میں کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل کیوی ٹیم کو بڑا دھچکا

مارک چیپمین نے پاکستان کیخلاف پہلے میچ میں 132 کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 6 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں پاؤں میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’جوتے مارنے چاہییں‘، سابق کوچ بابر اعظم سے اوپننگ کرانے والے پروفیسرز پر پھٹ پڑے

مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انکا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا، جہاں نشاندہی ہوئی کہ کرکٹر کو گریڈ ون ٹئیر کی انجری ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کی جگہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں