ملائیشیا: دارالحکومت کوالالمپور کی گیس پائپ لائن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 100 سے زائد افراد زخمی

چیئرمین سیلنگور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے بتایا لوگ گھروں میں  محصور ہیں اور انہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔


ویب ڈیسک April 01, 2025

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں منگل (1 اپریل) کو ملائیشیا کی ریاستی توانائی فرم پیٹروناس کی گیس پائپ لائن میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں میں سے 6 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

سیلنگور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین  نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ علاقے میں لوگ گھروں میں  محصور ہیں اور انہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پیٹروناس نے ایک بیان میں کہا کہ پائپ لائن کو منتقع کردیا گیا، سیلنگور فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ آگ نے گھروں کو متاثر کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کی طرف سے لی گئی تصاویر اور سوشل میڈیا پر شیئر  فوٹیج میں آسمان پر خوفناک آگ اور بڑے شعلوں کے ساتھ دھواں اٹھتا ہوا دیکھایا گیا۔

متعلقہ محکمے نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 500 میٹر لمبی پائپ لائن میں لیکج  سے آگ لگی، متاثرہ پائپ لائن  کے والو کو بند کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ رہائشی علاقے میں لگنے والی آگ کی شدت کا جائزہ لے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں