سپر اسٹار فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم کا ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان تقریباً 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں وہ رومانوی کامیڈی فلم ’ابیر گلال‘ میں وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
رومانوی کامیڈی فلم کا ٹیزر یکم اپریل 2025 کو جاری کر دیا گیا، جس میں فواد خان اپنی جادوئی آواز اور دلکش آنکھوں سے وانی کپور کو متاثر کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
منٹ 2 سیکنڈ کے اس ٹیزر کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے’ آخری بار آپ کب محبت میں گرفتار ہوئے تھے؟‘ اس کے بعد فواد اور وانی کو ایک کار میں دکھایا گیا ہے، جہاں فلم 1942: اے لو اسٹوری کا گانا ’کچھ نہ کہو‘ ریڈیو پر چلتا ہوا دکھایا گیا۔ فواد اس گانے کو گنگناتے ہیں، اور وانی فواد کی آواز کے سحر میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔