
45 کروڑ سیلری لینے والا بھارتی انجینئر جنسی اسکینڈل کے باعث عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور بھارتی کاروباری رہنما پھنیش مورتی جنہوں نے آئی ٹی انڈسٹری پرگہرے نقوش چھوڑے، بنگلورو کی متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا اور پیشہ ورانہ سفر 1987 میں سوناٹا سافٹ ویئر سے شروع کیا، جہاں انہوں نے پانچ سال تک سیلز اور مارکیٹنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بعد میں انہوں نے انفوسس میں نوکری شروع کی جہاں وہ گلوبل سیلز ہیڈ بن گئے، وہاں انہوں نے کمپنی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ایک دہائی کے دوران اس کی آمدنی کو
2 ڈالرز ملین سے بڑھا کر 700 ملین امریکی ڈالر تک پہنچانے میں کردار ادا کیا، ان کی متاثر کن کارکردگی نے انہیں انفوسس کے شریک بانی این آر نارائن مورتی کی جگہ لینے کا اہم دعویدار بنا دیا، تاہم، 2002 میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے الزامات کی وجہ سے انفوسس میں ان کا کیریئر تعطل کا شکار ہوگیا اور بعد ازاں ان الزامات کے نتیجے میں انہیں کمپنی سے نکال دیا گیا۔
ان کے خلاف مقدمہ انفوسس میں ان کی ایگزیکٹو سیکریٹری نے دائر کیا تھا، خاتون بلغاریائی امریکی شہری تھی جس نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور ملازمت سے غلط طریقے سے برطرف کیے جانے کی شکایت کی تھی۔
انفوسس نے 5 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر پھنیش مورتی کو ان کے واجبات کے حتمی تصفیہ کے طور پر ادا کیے جب وہ جولائی 2003 میں کمپنی کے عالمی سیلز اور مارکیٹنگ کے سربراہ اور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل، 2003 میں کمپنی نے ان کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمے میں عدالت سے باہر تصفیہ کے لیے 30 لاکھ ڈالرز یا تقریباً 15 کروڑ روپے ادا کیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔