صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل

آصف زرداری کو گذشتہ روز بخار اور انفیکشن کی شکایت ہوئی، اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی نگہداشت کررہی ہے


ویب ڈیسک April 01, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صدرآصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، آصف علی زرداری کو گذشتہ روزبخاراورانفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم صدرآصف علی زرداری کی نگہداشت کررہی ہے، پارٹی رہنما کے مطابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیا، انہوں نے آصف زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم کی جانب سے صدرمملکت کی مزاج پرسی

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری  کی بیماری کے حوالے سے خبروں پر ان سے رابطہ کیا اور صدر مملکت کی مزاج پرسی کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں