گیس اسٹیشن پر رکنے والی خاتون لاکھوں ڈالر جیت گئیں

62 سالہ خاتون نوبیا فیگٹ ایک گیس اسٹیشن پر رکیں اور 50 لاکھ ڈالر کراس ورڈ کیش اسکریچ ٹکٹ خریدا


ویب ڈیسک April 02, 2025

امریکا میں ایک خاتون کے گیس اسٹیشن پر رکنے نے اس کو مالا مال کر دیا۔

ریاست فلوریڈا کے شہر ہیالے سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ خاتون نوبیا فیگٹ ایک گیس اسٹیشن پر رکیں اور 50 لاکھ ڈالر کراس ورڈ کیش اسکریچ ٹکٹ خریدا۔

20 ڈالر میں خریدے گئے اس ٹکٹ سے خاتون نے 50 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا۔

لاٹری آفیشلز نے بتایا کہ نوبیا نے یک مشت 32 لاکھ 62 ہزار 138 ڈالر کی رقم لینےکو فوقیت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں