کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی

زخمیوں کی شناخت عادل، عاشق، کامران، اسامہ، محمد، سجالہ نعمان، وقاص، عثمان، لیاقت اور حسنین کے نام سے ہوئی


اسٹاف رپورٹر April 02, 2025

عیدالفطر کے دوسرے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نادرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب تیز رفتار رکشا ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے اطلاع ملنے پر ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 17 سالہ عادل، 15 سالہ عاشق، 14 کامران، 19 سالہ اسامہ، 24 سالہ محمد اور 21 سجالہ نعمان کے نام سے کی گئی۔

سی ویو دو دریا کے قریب رکشے اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 20 سالہ وقاص، 25 سالہ عثمان، 30 سالہ لیاقت اور 17 سالہ حسنین کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے