کراچی میں گزشتہ رات دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک

ایدھی حکام نے دونوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے


ویب ڈیسک April 02, 2025
بچوں نے گذشتہ رات تکہ کھایا تھا جس کے بعد ان کی حالت بگڑی، والدین: فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں گزشتہ رات دو مختلف حادثات میں دو افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 گلشن بنگلوز کے قریب رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر 22 سالہ نوجوان غلام بخش جاں بحق ہو گیا۔

ایدھی حکام نے ان کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔

ایک اور واقعہ میں ملیر معین آباد ریلوے لائن روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان 19 سالہ ارقم حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی حکام نے ارقم کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے