وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے


ویب ڈیسک April 02, 2025
صوبائی حکومت نے کابینہ میں فیصلہ کیا تھا—فوٹو: فائل

پشاور:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی کے گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں