لاہور؛ خواتین کو ہراساں اور بدتمیزی کرنے پر 5ملزمان گرفتار

واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس ایچ او
Express NewsExpress News

لاہور:

اکبری گیٹ پولیس نےخاتون کی 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گلی میں کھڑے لڑکے پر تشدد کیا اور رکنے پر خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور ہراساں کرنے کے لیے فائرنگ کرتے رہے۔

اکبری گیٹ پولیس نے فائرنگ کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد، علی، احمد، ہارون اور حمزہ شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بروقت کارروائی اور ریسپانس پر اکبری گیٹ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story

div#div-gpt-lb-1 { text-align: center; padding-top: 15px; }