عید کے دن نئے کپڑے پہننے والے معصوم بچے اسرائیلی حملوں میں شہید، تصاویر نے دل دہلا دیئے 

10 دنوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہو چکے ہیں


ویب ڈیسک April 02, 2025

غزہ: فلسطین میں عیدالفطر کے دنوں بھی اسرائیلی حملے جاری رہے، جس کے نتیجے میں کئی معصوم بچے شہید ہوگئے۔ یہ بچے نئے کپڑے پہن کر عید منانے کے لیے تیار بیٹھے تھے کہ ان پر بمباری کی گئی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے عید کے کپڑوں میں ملبوس شہید بچوں کی تصاویر جاری کیں، جنہیں دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by AJ+ (@ajplus)

شہید ہونے والے زیادہ تر بچے 10 سال سے کم عمر کے تھے، جو والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کی تیاری کر رہے تھے۔

 

ان شہداء میں 10 سالہ دانا ابو سلطان بھی شامل ہیں، جو اپنی سات سالہ بہن حبیبا، چار سالہ بھائی حسن اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ شہید ہو گئیں۔ تصاویر میں دانا کو عید کے نئے کپڑوں اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی عوام نے حملوں کے سائے میں عید نماز ادا کی، جبکہ اسرائیلی فوج کی بمباری عید کے دوسرے دن بھی جاری رہی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں