بدترین شکستیں؛ پاکستان جلد "ایسوسی ایٹ ملک" بننے والا ہے؟

ایکس پر پاکستانی ٹیم کے فینز مسلسل ناقص کارکردگی پر پریشان


ویب ڈیسک April 02, 2025

نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل شکستوں پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔


سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نیوزی لینڈ سے ٹی20 انٹرنیشنلز اور پھر مسلسل 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ہار پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟

سیریز میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی کرکٹرز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرول کیا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ اسٹار کرکٹرز کی عدم موجودگی میں کیویز کی سی ٹیم نے پاکستان ہرایا۔

مزید پڑھیں: "99 رنز ناٹ آؤٹ" بھی کیوی بیٹر کو اعزاز دلوا گئے

ایک صارف نے اعداد و شمار پیش کیے کہ نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے آخری 12 میچ میں سے 12 میں پاکستان کو کیویز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے؛ ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ادھر دیگر پلیٹ فارمز پر فینز نے گرین شرٹس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے انہیں جلد ایسوسی ایٹ ملک بنانے والی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں