کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس پھر معطل

حکام کی جانب سے معطلی کی وجہ کچھ نہیں بتائی گئی


ویب ڈیسک April 02, 2025

کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی۔

موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، حکام کی جانب سے معطلی کی وجہ کچھ نہیں بتائی گئی۔

گزشتہ چند روز قبل بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ مارچ میں دہشت گردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی کیا گیا تھا۔

دہشت گردی کے بھڑتے واقعات کے سبب صوبے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مسافر گاڑیوں کے رات کے اوقات میں سفر کرنے پر پابندی بھی عائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں