شاہ رخ کے گھر ’منت‘ کو چھوڑنے کے بعد اہلیہ گوری خان نے بھی اپنا اپارٹمنٹ بیچ دیا

حال ہی میں شاہ رخ خان ’’منت‘‘ سے اہل خانہ سمیت شفٹ ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک April 02, 2025

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے دادر ویسٹ میں واقع اپنا 2000 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ فروخت کر دیا۔

شاہ رخ خان کا خاندان پہلے اپنے معروف زمانہ گھر منت سے نسبتاً چھوٹے اپارٹمنٹ میں شفت ہوچکا ہے۔

اداکار شاہ رخ خان اپنے گھر منت جس کا رقبہ 27 ہزار مربع فٹ ہے میں مزید توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ تعمیراتی کام دو سال میں مکمل ہوگا۔

اس دوران اچانک گوری خان نے بھی اپنا ایک اپارٹمنٹ 11 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپوں میں فروخت کردیا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ رقم بھی منت کی تعمیراتی کاموں میں خرچ کی جائے گی جس میں گوری خان انقلابی تبدیلیاں کرنا چاہتی ہیں۔

تاحال اپنا اپارٹمنٹ فروخت کرنے کے حوالے سے گوری خان یا شاہ رخ خان کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

گوری خان نے یہ اپارٹمنٹ اگست 2022 میں ساڑھے آٹھ کروڑ بھارتی روپوں میں خریدا تھا۔ اس طرح گوری خان کو 3.1 کروڑ کا منافع ہوا۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے 1991 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے آریان خان، سہانا خان، اور ابراہم خان ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں