ایلون مسک نے ٹرمپ حکومت سے راہیں جدا کرلیں؛ امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایلون مسک کے مستعفی ہونے کا عندیہ دے چکے ہیں


ویب ڈیسک April 02, 2025

انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر فنڈز کی بارش کی طرح برسا دینے والے ایلون مسک نے ممکنہ طور پر امریکی صدر سے راہیں جدا کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک امریکی ادارے "ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کی سربراہی سے دستبردار ہونے سے متعلق اپنے رفقا کو آگاہ کردیا ہے۔

اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ ایلون مسک نے یہ فیصلہ اپنی ساری توجہ اپنے کاروبار پر مرکوز رکھنے کے لیے کیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چند روز قبل اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ ایلون مسک اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

تاہم ٹرمپ نے اس تاثر کو رد کردیا کہ وہ یا ان کی حکومت ایلون مسک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

اس کے باوجود یہ حقیقت ہے کہ اپنی جارحانہ حکمت عملی اور وفاقی حکومت میں شدید کٹوتیوں کے باعث ایلون مسک ایک متنازع شخصیت بن چکے ہیں۔ 

ایلون مسک کے مستعفی ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے بزنس میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ 

تاہم اب تک امریکی حکومت اور ایلون مسک نے DOGE سے دستبردار ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں