81 برس سے سالگرہ کے ایک ہی کارڈ کے تبادلے کی انوکھی روایت

دونوں سہیلیوں کو کارڈ تبادلے کے 60 ویں برس گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا تھا


ویب ڈیسک April 03, 2025

امریکا میں دو سہیلیاں گزشتہ 81 برس سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک ہی کارڈ کا تبادلہ کر رہی ہیں۔

منگل کے روز زندگی کے 95 برس مکمل کرنے والی پیٹ ڈی ریمر نے بتایا کہ یہ روایت ان کی 14 ویں سالگرہ پر انڈیانا پولِس میں شروع ہوئی جب ان کی سہیلی میری وہیٹن نے ان کو سالگرہ کا کارڈ بھیجا۔

پیٹ نے اس ہی برس مئی کے مہینے میں اس کارڈ پر اپنے دستخط کیے اور میری کو ان کی سالگرہ پر لوٹا دیا اور تب سے کارڈ تبادلے کی یہ روایت چلی آرہی ہے۔

پیٹ کا کہنا تھا کہ دونوں کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ ایسا کریں گی۔کم از کم ان کی یاد داشت میں تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

دونوں سہیلیوں کو کارڈ تبادلے کے 60 ویں برس میں طویل مدت تک جاری رہنے والی کارڈ تبادلے کی روایت کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نواز دیا گیا تھا۔

پیٹ کا کہنا تھا کہ وہ مئی کے مہینے میں میری کو کارڈ بھیج کر روایت برقرار رکھیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں