اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں فلسطین پر پاکستان کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

پاکستان کے سفیر ڈاکٹر بلال احمد کی قرارداد میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کی بھی مذمت کی گئی ہے


ویب ڈیسک April 02, 2025
فوٹو: اے پی پی

GENEVA:

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر بلال احمد کی جانب سے پیش کردہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، جس کا عنوان ”مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال، احتساب اور انصاف کو یقینی بنانے کی ذمہ داری” ہے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں پاکستانی مشن کی طرف سے سماجی رابطے کی وبی سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے او آئی سی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی یہ قرار داد پاکستانی سفیر ڈاکٹر بلال احمد کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قرارداد کا عنوان ”مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال، احتساب اور انصاف کو یقینی بنانے کی ذمہ داری” ہے، قرارداد میں غزہ میں نسل کشی پر اکسانے کی روک تھام اور سزا وار ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے قبضے کے غیر قانونی ہونے کے بارے میں عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے پر توجہ مرکوز کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

پاکستانی سفیر کی پیش کردہ قرارداد میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی بھی مذمت کی گئی، جس میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات شامل ہیں۔

قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی حدود میں بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے استثنیٰ کو ختم کرنے اور احتساب کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |