انگلینڈ نے بھارت کو ساؤتھپمٹن ٹیسٹ میں 266 رنز سے شکست دیدی سیریز 11 سے برابر

بھارت کو آخری روز جیت کیلئے 332 رنز درکار تھے تاہم پوری ٹیم 178 پر ڈھیر ہوگئی، معین علی نے 6 شکار کئے


ویب ڈیسک July 31, 2014
انگلینڈ کی جانب سے بہترین گیند بازی کرنے والے جیمس انڈریسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فوٹو؛ گیٹی امیج

انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 266 رنز سے شکست دے کر 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی۔


انگلینڈ کے باؤل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے 4 وکٹ کے نقصان پر 112 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اسے جیت کے لئے 332 رنز درکار تھے تاہم معین علی کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کوئی بھارتی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور روہت شرما آخری روز بغیر کوئی کھاتا کھولے 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ معین علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمس انڈریسن 2 اور جوئے روٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔


اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 569 رنز اور دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کردی تھی جبکہ بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 330 رنز بنا سکی اور اسی طرح دوسری اننگز میں بھی بھارتی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 178 رنز تک ہی محدود ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے بہترین گیند بازی کرنے والے جیمس انڈریسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں