شہریار منور اور ماہین صدیقی کی محبت کی داستان کیسے شروع ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا


اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین کی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزار سکتے ہیں۔
حال ہی میں شہریار منور احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
دوران گفتگو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہریار نے بتایا کہ ان کی ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات 4 سے 5 سال قبل ہدایتکار عاصم رضا کے گھر ہوئی تھی جس کے بعد وہ بس دوست تھے۔
شہریار منور کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ ماہین صدیقی کے ساتھ سنڈے کافی پر گئے اور وہ کافی کب ڈنر میں تبدیل ہوگئی انہیں پتہ ہی نہیں چلا کیونکہ انہیں ماہین کے ساتھ وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوا اور پورا دن ایک ساتھ گزر گیا۔