سکیورٹی خدشات؛ کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ دوسرے روز بھی  معطل

منگل کی شب انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کے بعد سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا


ویب ڈیسک April 03, 2025
فوٹو فائل

کوئٹہ:

سکیورٹی خدشات کی وجہ سے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔  شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس منگل کی شب معطل ہوئی تھی، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ دو تین ہفتوں  کے دوران شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی یہ تیسری بارمعطلی ہے۔ موبائل فون انٹرنیٹ سروس شہر اور گردونواح میں احتجاج کے مواقع پر معطل کی جاتی رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں