بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا

پولیس نے بیٹے کو حوالات میں بند کرکے قانونی کارروائی شروع کردی


ویب ڈیسک April 03, 2025

لاہور:

بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے  کے دوران  دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا ۔

لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا  ہے اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے آیا تو طبیعت خراب ہو گئی۔ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں