نئی کرائم تھرلر ویب سیریز نے اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑ دیا


نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز (Adolescence) ایڈولیسنس مشہور ویب سیریز اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی۔
کرائم تھرلر ڈرامہ ویب سیریز ایڈولیسنس نے ریلیز کے بعد سے صرف تین ہفتوں میں نیٹ فلکس کی اب تک کی ٹاپ 10 مقبول ترین سیریز میں جگہ بنا لی ہے۔
نیٹ فلکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈولیسنس کو ریلیز سے اب تک 96.7 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے رواں ہفتے میں اسے 30.4 ملین ویوز ملے ہیں جبکہ سیریز تمام 93 ممالک میں ٹاپ 10 میں ویب سیریز کی لسٹ میں شامل ہے۔
Adolescence جیسی کرائم تھرلر ویب سیریز ان دنوں Netflix کے ٹاپ 10 شوز کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہے جس کو نیٹ فلکس صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔