ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر؛ میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل



آئی سی سی ویمنز کرکٹ کوالیفائرز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔


6 ملکی ایونٹ کی میزبانی نو اپریل سے پاکستان کررہاہے۔آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردہ میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔

میچ آفیشلز میں 10 امپائرز کے علاوہ 3 ریفریز کو رکھا گیا ہے، پاکستان کے علی نقوی میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ان کے ساتھ شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن میچ ریفریز پینل میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر؛ فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اورپاکستان کی ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ویمنز کوالیفائر آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا

ایونٹ کیلئے غیرملکی ٹیموں کی آمد کا آغاز آج شب سے ہوگا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں