200 ارب ڈالرز پاکستان لانے کیلئے سوئس حکومت سے اگست میں مذاکرات ہوں گے اسحاق ڈار

سوئس حکومت سے مذاکرات کئی مراحل میں ہوں گے اور رقم واپس پاکستان لانے میں 3 سے 4 سال لگ سکتے ہیں، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک July 31, 2014
سوئس حکومت سے مذاکرات کئی مراحل میں ہوں گے اور رقم واپس پاکستان لانے میں 3 سے 4 سال لگ سکتے ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار فوٹو : فائل

KARACHI:

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کی بینکوں میں رکھے گئے 200 ارب ڈالرز پاکستان لانے کے لئے سوئس حکومت سے اگست میں مذاکرات ہوں گے۔


ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے اربوں ڈالر پاکستان لانے کے لئے کئی مراحل میں مذاکرات ہوں گے اور یہ رقم پاکستان لانے میں 3 سے 4 سال لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی اس وقت ملک کی معاشی صورتحال ابتر تھی اور عالمی مالیاتی اداروں نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان 2014 میں دیوالیہ ہوجائے گا تاہم حکومت نے اچھی کارکردگی سے ثابت کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |