
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 اسلام آباد میں 8 اور 9 اپریل کو منعقد ہوگا۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کی آمد متوقع ہے۔ حکومت کی نئی منرل پالیسی 2025 سے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے 2028 تک سونے اور تانبے کی پیداوار کی توقع ہے۔ پاکستان کی معدنی برآمدات سالانہ 2.8 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔