
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے عید الفطر کے موقع پر مسلم کمیونٹی سینٹر کا دورہ کیا اور عید کی مبارک باد دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے کمیونٹی سینٹر میں مسلم برادری کے ساتھ عیدالفطر منائی۔
کیٹ مڈلٹن نے کمیونٹی سینٹر میں موجود افراد کے ساتھ وقت گزارا۔ بالخصوص بچیوں کے ساتھ کچھ گیمز بھی کھیلے۔
یہ خبر پڑھیں : برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اسلام آباد پہنچ گئے
برطانوی شہزادی کی جانب سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے جب کہ شہزادی کو مٹھائی پیش کی گئی۔
شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اس موقع پر خوبصورت قیمص شلوار زیب تن کیا ہوا تھا جو انھوں نے 2019 میں دورۂ پاکستان کے دوران بھی پہنا تھا۔
یہ سُوٹ ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے تیار کیا تھا جو فیشن انڈسٹری کی نامور ڈیزائنر ایلان کلوتھنگ برانڈ کی کری ایٹیو ڈائریکٹر ہیں۔
کلوتھنگ برانڈ نے انسٹاگرام پوسٹ پر اس لباس کی قیمت 29 ہزار 500 روپے بتائی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : برطانوی شہزادی کا کیمو تھراپی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
خیال رہے کہ 2006 میں اُس وقت کے شہزادہ اور موجودہ کنگ شاہ چارلس اپنی اہلیہ شہزادی کمیلا کے ہمراہ پاکستان آئے تھے۔
اس دورے کے 13 سال بعد کسی برطانوی شاہی خاندان کے رکن 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔