خالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم سے رابطہ، ایم کیو ایم کا مطالبہ پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو بھی ٹیلی فون پر مبارک باد پیش کی، ترجمان ایم کیو ایم


ویب ڈیسک April 04, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کو ان کے مطالبے پر عمل درآمد قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر عمل درآمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی پر مبارک باد پیش کی۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مشکل معاشی صورت حال میں قوم کو بڑا ریلیف دینا جرات مندانہ قدم قرار دیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ‎ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو بھی ٹیلی فون پر مبارک باد پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں