لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم برقرار، گرمی کی شدت میں اضافہ

آئندہ ایک دو روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 04, 2025

لاہور:

پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشنرز کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم خشک اور گرم رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں