پنجاب پولیس کی گاڑیاں بلٹ پروف کردی گئیں

سرحدی چوکیوں کے اہلکاروں کو خوارجی دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے وہیکلز کی بلٹ پروفنگ کی گئی،ترجمان پنجاب پولیس


ویب ڈیسک April 04, 2025

پنجاب پولیس کی گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ کردی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سنگل و ڈبل کیبن بلٹ پروف گاڑیاں کچہ کریمنلز کے خلاف اسپیشل آپریشنز کے دوران استعمال کی جائیں گی۔ سرحدی چوکیوں کے اہلکاروں کو خوارجی دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ کی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف چھاپوں کے لیے بھی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ ( سی سی ڈی) کو بھی بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کے مختلف اداروں میں خریداری میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ اسپیشل برانچ کے ملازمین کو رپورٹنگ و دیگر حساس امور کی انجام دہی کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔ پولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ سے دہشت گردوں، شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی آئے گی۔بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد سے کچے کے ڈاکوؤں اور سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں میں مدد ملے گی۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں