راشد خان کی اسپن بولنگ میں جادوگری کم ہونے لگی

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں راشد خان کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے


اسپورٹس ڈیسک April 04, 2025

کراچی:

افغان اسٹار راشد خان کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 4 اوورز کے اسپیل میں 54 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔

راشد خان میچ کے دوران ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر پائے۔

لیام لیونگ اسٹن کے خلاف ان کا آئی پی ایل میں ریکارڈ پہلے بہت اچھا تھا، انہوں نے انگلش کرکٹر کو 22 بالز کے دوران 27 رنز دے کر 3 مرتبہ آؤٹ کیا تھا مگر اس بار لیونگ اسٹن نے راشد کی 17 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔

کسی بھی ٹی 20 اننگز میں ایک بیٹر کا راشد خان کے خلاف دوسرا بڑا اسکور ہے۔

راشد خان نے گزشتہ آئی پی ایل سے موجودہ ایڈیشن کے درمیان صرف 5 ٹی 20 میچز کھیلے، اس دوران وہ کندھے کی تکلیف سے دوچار رہے۔

گزشتہ 2 ایڈیشنز میں راشد خان صرف 11 وکٹیں حاصل کر پائے، اس دوران انھیں فی اوور 8.92 کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں