کیلے کی ٹوپی پہننے والے سب سے بڑے گروپ نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا 

یہ عالمی اعزاز قائم کرنے کے لیے ہم نے دوستوں کا ایک گروپ اکٹھا کیا، میزیم انتظامیہ
Express NewsExpress News

امریکا میں لوگوں کے ایک گروپ نے کیلے کی ٹوپی پہننے والے سب سے بڑے گروپ کا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔

میسوری کے ایک عجائب گھر نے کیلے جیسی ٹوپیوں والے 309 افراد کو اکٹھا کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کیا۔

سینٹ لوئس کے سٹی میوزیم نے کیلے کی ٹوپیاں پہننے والے سب سے زیادہ لوگوں کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

گینز ورلڈ ریکارڈز کا ایک آفیشل جج سائٹ پر موجود تھا اور اس نے تصدیق کی کہ میوزیم نے 309 شرکا کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

میوزیم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم نے کیلے کی ٹوپیاں پہننے والے 309 شرکاء کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز قائم کرنے کے لیے دوستوں کا ایک گروپ اکٹھا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ریکارڈ کو ایکسپلور سینٹ لوئس، سلیلوم سینٹ لوئس، راستا امپوستا ملبوسات اور یقیناً آپ یعنی گینیز ورلڈ ریکارڈز کی مدد کے بغیر نہیں بنا سکتے تھے۔

Load Next Story

div#div-gpt-lb-1 { text-align: center; padding-top: 15px; }